شادیوں میں ہیٹرک کرنے والے پاکستانی اداکار

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2017 07:37am

colaj-pakistani-celebs

انسان کی زندگی میں بہت سے ایسے موڑ آتے ہیں جب اسے لگتا ہے کہ اب زندگی میں کرنے کیلئے کچھ نہیں رہا ،انسان مایوسی کے اندھیرے میں کھو جاتا ہے،اور ایسا اسے اس وقت لگتا ہے جب اس کی شادی ناکام ہوجاتی ہے۔

جی ہاں !آج ہم آپ کو پاکستان کے ان مشہور فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اپنی زندگی کو دوسرا موقع دیا اور اپنے لئے بہترین جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔

فیصل قریشی

faisal-qureshi000000000

فیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں ان کی اداکاری کی ایک دنیا مداح ہے،اگر یہ کہا جائے کہ وہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ضرورت ہیں تو غلط نہ ہوگا ،لیکن نجی زندگی میں انہیں اتنی کامیابی نصیب نہیں تھی۔

فیصل دو شادیاں کرچکے ہیں اور دونوں ہی ناکام رہی ہیں ،لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور دوبارہ اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار وہ کامیاب رہے،انہوں نے تیسری شادی اپنی سابق دوست ثناءسے کی ،ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ،وہ اب ایک کامیاب زندگی کزاررہے ہیں۔

شمعون عباسی

shamoon-abbasi00000000000

شمعون ہماری انڈسٹری کے بہت ہی با صلاحیت اور کامیاب اداکار ہیں لیکن وہ اپنی نجی زندگی میں اتنے کامیاب نہیں رہے۔اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے جویریہ رندھاوا سے شادی کی اور اب وہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو

atiqa-odho000000000000000

عتیقہ کا شمار ہماری انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد ثمر علی خان کے ساتھ تیسری شادی کی۔

عدنان سمیع خان

adnan sami khan

عدنان سمیع تو بھارت کو پیارے ہوچکے ہیں لیکن ایک زمانے میں ان کی جوڑی زیبا بختیار کے ساتھ خوب جچتی تھی۔زیبا سے علیحدگی کے بعدصباءسے شادی کی۔اس شادی کی ناکامی کے بعد فائنلی انہوں نے رویا فریابی کے ساتھ شادی کی اور اب وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں۔

عمر شریف

umer-sharif111111111111

جی ہاں !آپ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف بھی تین شادیاں کر چکے ہیں ،پہلی دو شادیوں کی ناکامی کے بعد انہوں نے دو ہزار پانچ میں اپنی ساتھی اداکارہ زرین غزل کے ساتھ شادی کی اور اب وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں۔

شائستہ لودھی

shaista-lodhi0000000

کہتے ہیں اگر پہلی شادی ناکام ہوجائے تو دوسری شادی نہایت سادگی کے ساتھ کی جاتی ہے لیکن شائستہ کے بارے میں ایسا کہنا غلط ہوگا کیونکہ انہوں نے دوسری شادی اس انداز میں کی ہے کہ کافی دن تک میڈیا پر اس کے چرچے رہے ۔

شائستہ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اپنے کزن عدنان سے دوسری شادی کی ، اب وہ اپنی زندگی کے دوسرے ساتھی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

نادیہ خان

nadia-khan00000000

جب مارننگ شو کی بات چل نکلی ہے تو ہم نادیہ خان کو کیسے بھلا سکتے ہیں ،جی ہاں نادیہ خان خاور اقبال سے دوسری شادی کر کے نہایت خوش ہیں۔

صباءحمید

saba-hameed00000000000000

پاکستانی ڈراموں میں ماں کاکردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی صباءحمید بھی دوسری شادی کر چکی ہیں،انہوں نے اپنے ساتھی اداکار وسیم عباس کو اپنی زندگی کا دوسرا ساتھی بنایا ہے۔

جاوید شیخ

jawed-shaikh000000000000000

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار جاوید شیخ بھی دوشادیاں کر چکے ہیں ،پہلی شادی انہوں نے ماڈل اور اداکارہ زینت منگی سے کی تھی ،اس شادی کی ناکامی کے بعدوہ خوبصورت اداکارہ سلمیٰ آغا کے دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے۔

سید نور،صائمہ

syyed-noor0000000000

دوسری شادی کا ذکر ہو اور سید نور ،صائمہ کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے ،دونوں فنکاروں نے اپنے تعلقات کو کافی عرصے تک میڈیا سے چھپا کر رکھا لیکن ایسی باتیں کب چھپتی ہیں لہٰذا ان کا سچ بھی سب کے سامنے آگیا۔ہدایتکار سید نور کی اداکارہ صائمہ کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی ہے۔

عمران خان

imran-khan0000000000000

ہم اس فہرست میں پاکستان کے معروف سیاستدان عمران خان کا نام اسلئے شامل کررہے ہیں کہ ان کی ریحام خان کے ساتھ دوسری شادی گزشتہ سال کی سب سے بڑی خبر تھی،جمائمہ سے علیحدگی کے بعد عمران نے صرف اپنے کام کو زندگی میں اہمیت دی لیکن دوہزار پندرہ میں انہوں نے ریحام کے ساتھ دوسری شادی کی جو بد قسمتی سے ناکام رہی،آج کل عمران فارغ ہیں اور پھر سے اپنے کام میں بے تحاشہ مصروف ہو گئے ہیں۔

محمود اسلم

mehmood-aslam00000000000000

ڈرامہ سیریل بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محمود اسلم بھی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ امبر نوشین کے ساتھ دوسری شادی کر چکے ہیں۔

اظفر علی

azfar-ali0000000000

اداکار،پروڈیوسراور ریڈیو کمپئیر اظفر علی کی پہلی شادی اداکارہ سلمیٰ کے ساتھ ہوئی تھی لیکن وہ ناکام رہی،اس ناکامی کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نوین وقار کے ساتھ دوبارہ شادی کی ، لیکن وہ اس بار بھی ناکام رہے ،گزشتہ کچھ عرصہ قبل ان دونوں درمیان علیحدگی ہوئی ہے۔