اسلام آباد:آرٹس کی نمائش میں بچوں کی موج مستی
اسلام آباد:اسلام آباد میں سجی آرٹس کی نمائش میں بچوں نے چھٹی کے روزخوب کی موج مستی کیں اور دلکش ڈرائنگ سے اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کواجاگرکیا۔
نجی سکول نے نمائش کا اہتمام کیا، بچوں کی دلکش ڈرائنگ نے ہر طرف خوبصورتی کے رنگ بکھیردیئے،بچوں نے ڈرائنگ کے ذریعے اپنے وطن سے محبت کا بھر پور ثبوت دیا،ایگریکلچر،میڈیا، ایجوکیشن، ڈیفینس، حفظان صحت، انفارمشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف منصوبوں کے ماڈلزپیش کئے،ان منصوبوں میں روشن پاکستان کی جھلک نظرآرہی تھی۔ہونہار بچوں کے خوش دکھائی دینے والے والدین تصویریں بناتے رہے،والدین کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام بچوں کی صلاحتیں اجاگرکرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
بچے کہتے ہیں ہم ہیں چیز کیا،سب کچھ والدین کی دعاﺅں اوراساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔معلمات کہتی ہیں طلبہ کے ذہنوں سے خوف دورکرنے کے ساتھ ان میں مقابلہ کارجحان ایسی تقریبات سے پیدا ہوتا ہے۔ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان چھپے روز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت سہولیات فراہم کرے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔