ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر سے جلد دوسری ملاقات متوقع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن سے جلد دوسری ملاقات متوقع ہے ۔
امریکی صدر نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان اچھے تعلقات کی نوید بھی سنائی ، جبکہ نیویارک میں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ بھی ہوا ۔
نیویارک میں انکا کہنا تھا کہ اب امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان پہلے جیسی دوریاں نہیں رہیں ، جلد شمالی کوریاکے صدر سے ملاقات کریں گے ۔؎
جنوبی کوریا کے صدر مون جئے اِن سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہوگیا ۔ معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ تجارت کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.