مچھلی کے ایسے فوائد جنہیں جان کر کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے
مچھلی قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کو کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے کیونکہ اس میں مختلف معدنیات یعنی پوٹاشیم، فولا اور آیوڈین کی ایک نمایاں مقدار پائی جاتی ہے اسی لئے ماہرین کا بھی یہی خیال ہے کہ کم از کم ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھانی چاہئے ۔
مچھلی کا استعمال دل اور دماغ کی بیماریوں کو میلوں دور دھکیل دیتا ہے۔
مچھلی کے تیل کو پینے سے خون کبھی بھی گاڑھا نہیں ہوتا۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مچھلی کا شوربہ پینے سے آنتوں کے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
مچھلی میں کولیسٹرول بالکل بھی نہیں ہوتا بلکہ اس کے استعمال سے کولیسٹرول کے توازن کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
مچھلی انسان کے جسم میں خون کی مقدار کو بھی بڑھاتی ہے۔
مچھلی کا استعمال بلغم کی پیدائش میں کمی پیدا کردیتا ہے اور اعصاب کو طاقت بخشتا ہے۔
مچھلی معدے پر زیادہ زور نہیں ڈالتی اس کو کمزور معدے والے حضرات بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
مچھلی آنکھوں کو شفاف رکھنے اور ان کی روشنی تیز کرنے کے لئے کافی کار آمد ہے۔
مچھلی کے استعمال سے قوت سماعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
مچھلی جسم میں حرارت عزیزی پیدا کرتی ہے جو انسانی جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔