ملتان :سوہن حلوے کی تیاری دنیا بھر میں مشہور
ملتان :ملتانی سوہن حلوہ اپنے ذائقے اور ماہر کاریگروں کی خاص تیاری کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے،ملتانی اسے جہاں خود پسند کرتے ہیں وہیں اپنے پیاروں کو تحفے کے طور پر بھی بھیجتے ہیں۔
ملتان کی تاریخ صدیوں پرانی ہے،اس شہر کی روایات آج بھی زندہ ہیں،ملتانی سوہن حلوہ نہ صرف ملتان کی سوغات ہے بلکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس سوغات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور سوہن حلوے کے ذائقے میں بھی مذید چاشنی آئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسے نہ صرف ملتان میں بسنے والے بلکہ دیگر شہروں اور ملکوں کے لوگ بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔
ملتانی سوہن حلوے کی تیاری میں خالص دیسی گھی اور دیگر اشیاءشامل کئے جاتے ہیں،ماہر کاریگر پانچ سے چھ گھنٹوں کی کاریگری کے بعد وہ ذائقہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ملتانی سوہن حلوہ باقی حلوہ جات سے مختلف کہلاتا ہے۔ملتان کی پہچان سوہن حلوہ اپنے ذائقے اور خاص تیاری کی وجہ سے بے حد مقبول ہے،یہی وجہ ہے کہ ملتانی سوہن حلوے کی خرید و فروخت کا سلسلہ اب تو سال بھر ہی جاری رہتا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔