لندن :بافٹا ایوارڈ سے قبل خصوصی تقریب
لندن :لندن میں بافٹا ایوارڈ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں ہالی ووڈ ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دئے،فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
برطانوی شاہی خاندان کے محل میں ہالی ووڈ ستاروں کے جھرمٹ نے سماں باندھ دیا۔ بافٹا ایوارڈ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نامزدگیوں میں شامل ستاروں نے شرکت کی ۔ہالی ووڈ اداکاروں کی ریڈ کارپیٹ واک نے شائقین کے دل جیت لئے۔
انہترویں بافٹا ایوارڈ دو ہزار سولہ میں بہترین اداکار کیلئے لیونارڈو ڈی کیپریو فلم دی ریووننٹ،ایڈی ریڈی مین دی ڈینیش گرل،میٹ ڈیمین دی مارشین کیلئے نامزد ہیں جبکہ بہترین اداکارہ کی فہرست میں کیٹ بلاشیٹ فلم کیرل،الیسیا ویکنڈر دی ڈینش گرل اور لارسن فلم روم کیلئے شامل ہیں۔
بافٹا ایوارڈز کی تقریب دو ہزار سولہ لندن کے رائل اوپرا ہاو¿س میں آج رات منعقد کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔