جیکولین کیساتھ سعودی عرب میں کیا ہوا۔۔۔

شائع 15 فروری 2016 10:44am

jack000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سری لنکا کی سابق حسینہ جیکولین فرنینڈس ان دنو ں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔جیکولین وہاں شوٹنگ کے ساتھ کچھ اور بھی کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکولین سعودی عرب میں اپنے سابق دوست اور سعودی عرب کے شہزادے شیخ حسن بن راشد الخلیفہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ماضی میں بھی تعلقات تھے ، اب جبکہ جیکولین شوٹنگ کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

جیکولین اکثر شہزادے کے محل میں قیام کرتی ہیں اور ان کی رولزرائس کاروں میں گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں جیکولین کے ساتھ جان ابراہم اور ورون دھون بھی فلم کی شوٹنگ کیلئے موجود ہیں۔