صحتمند زندگی کے لئے وٹامن ڈی کو خوراک کا حصہ بنائیں
وٹامن ڈی کی کمی بلڈ پریشر بڑھنے کا باعث بنتی ہے اس کی کمی کوانسانی ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بھی نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ اس کی کمی شریانوں میں لچک کو بھی کم کر دیتی ہے جس کا اثر کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ وریدیں بھی سکون کی حالت میں نہیں آپاتیں جبکہ اس سے انسان امراضِ قلب کا بھی شکار ہوسکتا ہے۔لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں آج ہم آپ کو جن چیزوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ وٹامن ڈی سے بھر پور ہیں۔
وٹامن ڈی سے بھر پور غذائیں
مچھلی میں وٹامن ڈی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء میں بھی وٹامن ڈی کی نمایاں مقدار شامل ہوتی ہے۔
ابلے ہوئے دیسی انڈے میں بھی وٹامن ڈی کے خزانے موجود ہوتے ہیں۔
وٹامن ڈی سفید مشروم میں بھی پایا جاتا ہے۔
روزانہ پانچ سے دس منٹ دھوپ میں کھڑے رہنے سے بھی کبھی وٹامن ڈی کی کمی نہیں ہوتی۔
بیف جسے ہم عام زبان میں گائے کا گوشت بولتے ہیں وٹامن ڈی سے بھر پور ہوتا ہے۔
پنیر میں بھی وٹامن ڈی کی مقدار کافی مناسب ہوتی ہے۔
مکھن یا مارجرین میں بھی وٹامن ڈی کی ایک مناسب مقدار موجود ہوتی ہے۔
آج کل بازار میں ”اورنج جوسز“ ملتے ہیں جن میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی مناسب ہوتی ہے۔
حالانکہ عام طور پرلوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ ہمارے جسم کے لئے مناسب وٹامن ڈی کی مقدار ہمیں سورج سے حاصل ہو جاتی ہے لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے جسم میں اس کی کمی کبھی نہ ہو کیونکہ اس کی کمی کی وجہ سے ہمیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اسی لئے ہمیں اپنی نارمل روٹین میں ان تمام چیزوں کا استعمال کرتے رہنا چاہئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔