Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

دہلی: ٹرکوں کی آمد پر تین روز کیلئے پابندی

شائع 09 نومبر 2018 09:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ شہریوں کیلئے مشکلات لے آیا۔

 سانس کے مسائل بڑھ گئے،کلین ایئرمہم بھی کسی کام نہ آئی, مودی سرکار نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ٹرکوں کی آمد پرتین روز تک پابندی عائد کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسموگ کے وار سے دہلی میں سالانہ دس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔