لوکی آپ کو کن کن بیماریوں سے بچاتی ہے؟؟

اپ ڈیٹ 17 فروری 2016 07:32am

Bottle-gourd

لوکی جسے کدو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ایک مقبول سبزی ہے اس کا رنگ باہر سے ہلکا سبز جبکہ اندر سے سفید ہوتا ہے۔اس کا شمار وٹامنز اور توانائی بخشنے والی بہترین سبزیوں میں ہوتا ہے گوشت اور گرم مصالحہ نہ صرف اس کے ذائقے میں بلکہ اس کی تاثیر میں بھی خاطر خواہ اضافہ کردیتے ہیں ۔طب نبوی ﷺ میں بھی اس کا استعمال گوشت کے ساتھ کافی مفید بتایا گیا ہے جبکہ کئی ڈاکٹروں اور حکیموں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ کئی امراض میں ایک موثر دوا کا کام بھی سر انجام دیتی ہے۔ 

اگر آپ کے سر میں درد ہوتو تازہ لوکی کا گودا باریک کر کے سر پر لیپ کرنے سے درد چلا جاتا ہے۔
جن کا جگر کام نہ کرتا ہو وہ اس کو گلا کر پابندی کے ساتھ کھائیں توبہت جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ہلکی آنچ پر پکا ہوا لوکی کا سالن وٹامن اے اور بی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں فولادی اشیاء کیلشیم اور پوٹاشیم کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔

جن لوگوں کو سانس کی تکلیف ہوتو مولی کھانے سے ان کی سانس میں روانی بھی آتی ہے اور سینے کی جکڑن بھی کم ہوجاتی ہے۔

لوکی کھانے سے معدے کی تیزابیت اور جلن وغیرہ بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے۔
لوکی میں معدنی اور روغنی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لمحی حجم اور توانائیوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیتے ہیں۔
محنت و مشقت کرنے والے مزدوروں کے لئے لوکی اور چنے کی دال قوت بخش غذا کی حیثیت رکھتی ہے۔
لوکی کا گودا بچھو کے ڈنگ پر لیپ کرنے اور اس کا پانی مریض کو پلانے سے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔

تاہم جو لوگ اس نہایت مفید سبزی کو کھانے سے گریز کرتے ہیں یا تو پھر پسند نہیں کرتے انہیں ان تمام باتوں پر غور کرنا چاہئے اور اپنی صحت کی خاطر اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہئے۔