ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن 227 رنز پر ڈھیر
ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 59 رنز سے آگے بڑھایا تو اظہر علی نے 10 اور حارث سہیل نے 22 رنز پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور 91 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی دو وکٹیں اور گرگئیں۔
اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم نے مزید 74 رنزکا اضافہ کیا اور 227 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سےبابر اعظم 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسد شفیق نے 43 اور حارث سہیل نے 38 کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کو ٹرینٹ بولٹ نے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔