پشاور:سرچ آپریشن ،ستاسی مشتبہ افراد گرفتار
پشاور:پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت ستاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، ہنگو میں مکان کے باہر نصب ایک کلو بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔
ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر سعید کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں بڈھ بیر ، تہکال ، پشتخرہ اور حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ستائیس افغان باشندوں سمیت ستاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر ہنگو کے علاقے دوآبہ میں بم ڈسپوزل یونٹ نے مکان کے باہر نصب ایک کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔