کلرزانتظامیہ نے لگایا کپل پرگھناﺅنا الزام۔۔
ممبئی:بولی وڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما بھا ر تی ٹی وی کے نجی چینل کلرز سے نشر کئے جانے والے شو کامیڈی نائٹ ود کپل کو چھوڑنے کے حوالے سے پچھلے کچھ دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔
کلرز انتظامیہ نے کپل کے شو چھوڑنے کے حوالے سے پہلے تو خاموشی اختیار کئے رکھی اور سرسری بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کہا،لیکن اب انتظامیہ نے خاموشی توڑتے ہوئے کپل پر الزام لگایا ہے کہ کپل نے شو اپنی غلطیوں کی وجہ سے چھوڑا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کپل شو ہفتے میں صرف ایک بار کرتے تھے لیکن معاوضہ دو اقساط کا وصول کرتے تھے، انتظامیہ نے جب انہیں زیادہ پیسے دینے سے انکار کیا تو کپل نے انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق کپل کے ساتھ شوٹنگ کی تاریخوں کے مسائل بہت زیادہ تھے اس کے علاوہ وہ اپنے مقررہ وقت سے بہت زیادہ تاخیر سے سیٹ پر پہنچتے تھے جس کے باعث اسٹوڈیو میں موجود ناظرین کو پریشانی کا سامنا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔