تیمور کا چہرہ کس سے ملتا ہے؟

شائع 20 دسمبر 2018 10:26am

taimur

بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور بیبو کرینہ کپور خان کا بیٹا تیمور آج یعنی 20 دسمبر کو 2 سال کا ہوگیا۔ وہ اپنی خوبصورتی اور معصومیت کی وجہ گزشتہ 2 سالوں سے انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتنی کم عمری میں ہی بولی وڈ کے اس اسٹار چائلڈ کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ تیمور کے مداح ہمیشہ اس شش و پنج میں مبتلا رہتے ہیں کہ اس کا چہرہ آخر کس کی طرح ہے۔

کوئی یہ کہتا ہے کہ تیمور کا چہرہ اپنے والد سیف علی خان سے ملتا ہے تو کوئی انہیں ان کی والدہ کرینہ کپور جیسا کہتا ہے۔

تیمور کے والد سیف علی خان کی اس حوالے سے کچھ الگ ہی رائے ہے، ان کا ماننا ہے کہ تیمور، کرینہ یا مجھ میں بالکل نہیں ملتا بلکہ وہ اپنے نانا رندھیر کپور سے ملتا ہے۔

واضح رہے ان دنوں سیف اور کرینہ اپنے لاڈلے بیٹے تیمور کی سالگرہ منانے کے لئے جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی سالگرہ بھی آج وہیں منائی جائے گی۔