حکومت سندھ نے رینجرزکو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا،نثار کھوڑو

شائع 14 دسمبر 2015 04:43pm

12

کراچی:سینیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کہتے ہیں کہ جس کو سندھ میں گورنرراج لگانا ہے وہ لگاکردیکھ لے، سندھ حکومت نے رینجرزکو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ، اسمبلی سے توثیق ہوتے ہی اختیارات کامسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سینیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے رینجرزکو واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، رینجرزسے متعلق قرارداد ایجنڈے کا حصہ تھی جسے ایوان میں پیش کرنا تھا تاہم اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ کرکے رینجرزقرارداد کوکارروائی کا حصہ بننے سے روکا۔

نثارکھوڑوکا کہناتھاتحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کوتین ماہ کے لیے حراست میں رکھنے سے قبل پیشگی اجازت ضروری ہے۔

ادھرڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورپیپلزپارٹی میں ہم آہنگی ہے،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پیپلزپارٹی کواداروں سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں۔

شہلا رضا نے کہا پیپلزپارٹی رینجرزکا دائرہ اختیارپورے صوبے تک وسیع کرنا چاہتی ہے۔