Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

کیمرے نے بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

شائع 21 جنوری 2019 05:12am

Untitled-1

اٹلانٹا: بیٹے کے انتقال کے بعد جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔

تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں 57 سالہ جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں، انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ گھر کے داخلی راستے پر کسی کو دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آواز کو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک میسج ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنے فون پر موصول ہوا جب وہ ٹی وی دیکھنے میں مشغول تھیں۔ تصویر کھولی تو اس میں ایک مرد کی دھندلی شبیہہ تھی۔ وہی داڑھی، وہی قد قامت اور سب کچھ بالکل ویسا ہی جیسا کہ ان کے بیٹے روبی کا تھا۔ روبی دو سال قبل منشیات کی اوور ڈوز کے سبب موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

آنجہانی روبی کی تصویر

مسز ہوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے، لیکن انہیں اس واقعے سے اطمینان بھی ہوا ہے کہ ان کا بیٹا جہاں ہے وہاں سکون سے ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بس سونے ہی والی تھیں، جب یہ میسج انہیں موصول ہوا۔ ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا! یہ تو روبی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے کہنے پر جب میں نے دیکھا تو وہ واقعی روبی جیسا ہی تھا۔

خاتون نے بتایا کہ روبی ان کا بیٹا تھا جو کہ 23 سال کی عمر ڈرگ اوور ڈوز کے سبب 29 نومبر 2016 کو موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مہربان اور خیال کرنے والا انسان تھا۔ اس نے اپنے آخری دنوں میں منشیات سے چھٹکارے کی بھی کوشش کی اور ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بھی کام کررہا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div