جانئے ۔۔فلم نیرجا کے دلچسپ پس پردہ حقائق

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 10:35am

neerja100000000000

فلم نیرجا کی کہانی انیس سو اسی کی دہائی میں ہوئے اصل واقعات پر مبنی ہے،فلم میں سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے ،اس فلم کو سو نم کپور کے کیر ئیر کیلئے بہترین سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آج ہم آپ کیلئے فلم نیرجا کے وہ دلچسپ حقائق لے کر آئے ہیں جو آپ کو فلم دیکھتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے ،ہمیں یقین ہے ان حقائق کو جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

٭فلم کی کہانی ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوت کے گرد گھومتی ہے جو انیس سو چھیا سی میں طیارہ ہائی جیک ہوجانے کے باعث مسافروں کی جان بچاتے ہوئے خود زندگی کی بازی ہار گئی۔نیرجا بھانوت کی فیملی نے اس کہانی کو فلمانے کیلئے ایک پیسہ بھی فلم کے پروڈیوسر سے نہیں لیا۔

٭فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے سونم کپور نیرجا کی فیملی سے ملنے ان کے گھر چندی گڑھ گئی تھیں ،نیرجا کی ماں نے سونم کپور کو نیرجا کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے اچانک کہا کہ میری بیٹی تم سے زیادہ خوبصورت تھی،سونم اپنے بارے میں اس اچانک کمنٹ پر حیران رہ گئیں۔

٭دہشتگردوں نے طیارہ تقریباً سولہ گھنٹے تک ہائی جیک رکھا تھا ،فلم کے ہدایتکار نے فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے شوٹنگ کرتے وقت سولہ گھنٹے تک یہ ہی صورتحال برقرار رکھی ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ہم ان تمام مسافروں کی حالت کا اندازہ لگا سکیں گے وہ چاہتے تھے کہ دیکھنے والوں کو سب کچھ حقیقی محسوس ہو۔

٭ہائی جیکنگ کے پورے سین کو صرف ایک ٹیک میں فلمانا آسان نہیں ہے ،اسے بالکل صحیح انداز میں فلمانے کیلئے فلم کی پوری ٹیم نے اڑتالیس دنوں تک لگاتار محنت کی تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔

٭فلم کی نمائش پر پاکستان میں پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ ہائی جیکرز کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے اور ان کا تعلق کراچی کے ابو نڈال گروپ سے بتایا گیا ہے اس کے علاوہ فلم میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔

٭سونم کپور اس فلم کیلئے ہدایتکار کی پہلی چوائس تھیں۔

٭فلم کے ایسوسی ڈائریکٹر سونم کی اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس کا اظہار  ان کے پیروں کو چھو کر کیا۔