ہالی ووڈ فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس:عجیب و غریب دنیا کی کہانی پر مشتمل ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
جادوئی دنیا میں مختلف طاقتور قوتوں کا سامنا کرنے والی لڑکی ایلس ایک بار پھر فلم بینوں کا تجسس بڑھانے آرہی ہے۔ فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا نیا ٹریلر شائقین کے لیے پیش کردیا گیا۔
ایلس تھرو دا لوکنگ گلاس میں ایلس اپنے پاگل دوست میڈ ہیٹ کی تلاش میں جادوئی دنیا کا سفر کرتی نظر آئے گی۔فلم میں ایلس کا کردار میا واسک کوسکی جبکہ میڈ ہیٹ کاکردار جونی ڈیپ نے ادا کیا ہے۔
فلم ایلس تھرو دا لوکنگ گلاس،ایلس اینڈ دی ونڈر لینڈ کاسیکوئیل ہے۔ فلم ستائیس مئی کوریلیز کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔