پی آئی اے نجکاری ،ملازمین علامتی ہڑتال کرینگے
کراچی :پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین آج سے روزانہ تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کریں گے۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس کے باہر احتجاج بھی کیاجائے گا۔
جوائنٹس ایکشن کمیٹی پی آئی اے کی جانب سے قومی ایئرلائن کی ممکنہ نجکاری کے خلاف آج سے روزانہ صبح ساڑھے ایٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام چھوڑ کر علامتی ہڑتال کی جائے گی۔
کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کے باہر احتجاج بھی کیاجائے گا۔ قومی ایئرلائن کو کارپوریشن کمپنی میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ جس کے بعد ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔
مقبول ترین



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔