جنوبی افریقامیں ٹیم کی کارکردگی توقعا ت کے مطابق نہیں رہی،مکی آرتھر
فائل فوٹولاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ جنوبی افریقامیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، شکست کا ذمے دار کوئی ایک نہیں، ہم سب ذمہ دارہیں۔
جمعے کو دورہ جنوبی افریقا سےواپسی پرہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا میں کوئی ایشیائی ٹیم ٹیسٹ سیریزنہیں جیتی،ساڑھے 4ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہےہیں،ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔
مکی آرتھر نے مزید کہاکہ کھلاڑی ورلڈ کپ کیلئےتیارہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں ورلڈ کپ کےحوالے سےمائنڈ بنائیں گے۔
ہیڈ کوچ نے کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کی اصل ذمہ داری وکٹ کیپنگ ہے،انہوں نےگزشتہ 4ماہ میں صرف 8گیندیں ڈراپ کیں،بیٹنگ فارم آتی اور جاتی رہتی ہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کی باتیں باہرنہیں آنی چاہئیں، جوکہتا ہوں کھلاڑیوں کی بہتری کیلئےکہتا ہوں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔