سونم کو اداکاری کرنی نہیں آتی،انیل کپور

شائع 22 فروری 2016 06:01am

sonam0000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنی بیٹی سونم کپور کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم نیرجا کو دیکھ کر انہیں مشورہ دیا ہے کہ سونم کو ابھی مزید اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی خو برو اداکارہ سونم کپور کی حا لیہ ریلیز ہوئی فلم نیرجا کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور فلم میں سونم کی اداکاری کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور نے فلم نیرجا دیکھ کر ان کی تعریف کرنے کی بجائے کہا کہ سونم کو ابھی مزید سیکھنے کی ضرورت ہے،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے فلم میں نیرجا بھانوت کا کردار نبھا کے نہ صرف بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ لوگوں کی دعائیں بھی حاصل کی ہیں،لیکن فلم دیکھنے کے بعد میرا خیال ہے کہ سونم کو ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فلم نیرجا کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں نیرجا نامی ائیر ہوسٹس نے انیس سو اسی کی دہائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والے طیارے میں موجود مسافروں کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی تھی۔

خیال رہے کہ فلم نے بہترین بزنس کرتے ہوئے دودن میں بارہ کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے ہیں۔