امیتابھ نے آخرکارہارمان لی۔۔
ممبئی:بو لی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بارے میں کہا ہے کہ مجھ پر اب بڑھاپا طاری ہوگیا ہے اور بڑھتی عمر کے باعث بیماریاں تو لگی رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کو ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے دوران اداکار اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن کو لائف ٹا ئم اچیو منٹ ایوارڈ دینا تھا،لیکن بالکل آخری وقت میں انہوں نے شو میں شرکت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری عمر اب زیادہ ہوگئی ہے اور بڑھاپے میں بیمار ہونا عام سی بات ہے۔
اپنی بیماری کے باعث میں ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کرسکا اور ہماری انڈسٹری کی باصلاحیت شخصیت ویرو دیوگن کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ نہیں دے سکا جس کا مجھے بے انتہا افسوس ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔