آدھے وقت میں کپڑے بہترین استری کرنے کا آسان نسخہ

شائع 20 فروری 2019 04:54am

Untitled-1

کراچی: کپڑے استری کرنا خواتین کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، جبکہ کچھ کو تو اس کام سے شدیدی نفرت ہے۔  صرف ایک سوٹ پر ہی اتنا وقت صرف ہو جاتا ہے، اگر پورے گھر کے کپڑے استری کرنے پڑجائیں تو ایک تھکا دینے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

تاہم اب ماہرین نے کپڑے استری کرنے کا ایک انتہائی آسان اور تیز طریقہ بتا دیا ہے، جس پر عمل کرکے آدھے سے زیادہ وقت بچایا جا سکتا ہے۔

دی مرر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑے استری کرنے کی میز پر 'ٹِن فوائل'(Tin Foil)  کی ایک تہہ بچھائیں اور اس کے اوپر وہ کپڑا بچھا دیں جس پر آپ کپڑے استری کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس سے یہ ہوگا کہ استری سے نکلنے والی حرارت کپڑوں کے دوسری طرف نکل کر ضائع نہیں ہوگی، بلکہ ٹِن فوائل سے منعکس ہو کر واپس آئے گی اور یوں زیادہ حدت ہونے کی وجہ سے کم وقت میں زیادہ کپڑے استری ہوں گے۔

بڑی تعداد میں خواتین سوشل میڈیا پر اس طریقے سے کپڑے استری کرنے کی تعریف کر رہی ہیں اور اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں۔ سینکڑوں خواتین نے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ طریقہ آزمایا اور ان کے کپڑے پہلے سے آدھے وقت میں استری ہو گئے۔