کولمبو :رقص کرنے کا رنگا رنگ فیسٹیول جاری

شائع 22 فروری 2016 01:48pm

dance

کولمبو :کولمبو میں رنگارنگ تین روزہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کی سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر ناچنے والوں نے خوب رونقیں لگائیں۔

بدھ مت مذہب سے تعلق رکھنے والے تین روتوں تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں حصہ لیتے ہیں۔مقامی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع ہونے والے رنگارنگ فیسٹیول میں ہاتھیوں کی سج دھج بھی نرالی ہوتی ہے۔مختلف افراد دلکش اور نت نئے کاسٹیومز پہنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہیں۔

کولمبو میں گزشتہ چار دہائیوں سے ان تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔رنگا رنگ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے ناصرف مقامی بلکہ سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔