نیویارک :فلم ڈیڈ پول کا باکس آفس پر راج برقرار
نیویارک :امریکی سینما گھروں میں سپر ہیرو پر مبنی فلم ڈیڈپول، لگا تار دوسرے ہفتے بھی شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے۔گزشتہ ہفتے کی طرح اس ویک اینڈ پر بھی امریکی سینما گھروں پر راج رہا سپر ہیرو پر مبنی فلم ڈیڈ پول کا، ایکشن فلموں کے شائیقن کیلئے فلم خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ پول نے اب تک تئیس کروڑ چوون لاکھ ڈالرز بٹورے ہیں، جبکہ فلم کی مزید کامیابی بھی متوقع ہے۔فلم ڈیڈ پول کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجربے کے نتیجے میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور جب سپرہیرو کو کرنا پڑتا ہے مشکل حالات کا سامنا تو اپنی طاقت اور صلاحیت سے کرتا ہے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔