'سیربین کی نشریات سے ہمارے ناظرین کو معروضی اور غیرجانبدارانہ خبریں مل رہی ہیں'

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2019 06:14am
سیربین میزبان شفیع نقی جامی (دائیں ) جبکہ آج نیوز جی سی او او شہاب (بائیں) سیربین میزبان شفیع نقی جامی (دائیں ) جبکہ آج نیوز جی سی او او شہاب (بائیں)

کراچی: آج نیوز ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد خبررساں ادارہ ہے، جو اپنے ناظرین کو ہمہ وقت حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کے باعث ان کا پسندیدہ نیوز چینلز بننے میں کامیاب ہوا ہے۔

لیکن آج نیوز نے جب سے بی بی سی نیوز اردو کے ساتھ اپنا تعلق قائم کیا ہے، ہماری غیرجانبدارانہ حیثیت میں اضافہ ہوا ہے۔ بی بی سی اردو کے پروگرام 'سیربین' اور آج نیوز کی شراکت داری نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ناظرین کو اپنے مداحوں میں شامل کرلیا ہے، اس شراکت داری کے باعث ناظرین دنیاوی معاملات سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ نت نئی معلومات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے غیر محسوس طریقے سے اپنے علم میں اضافہ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے آج نیوز کے جی سی او او (گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر) شہاب زبیری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'ہم بی بی سی نیوز اردو کے ساتھ اپنے تعلق کی بہت قدر کرتے ہیں۔ گزشتہ 5 برس سے سیربین کے نشر ہونے سے پاکستان اور دنیا بھر میں ہمارے ناظرین کو غیرجانبدارانہ خبریں مل رہی ہیں۔ ہم پروگرام کے نئے انداز اور جدتوں سے بہت خوش ہیں۔'

بی بی سی نیوز اردو کا کہنا ہے کہ 'ہم پر اعتماد ہیں کہ آج ٹی وی اور سیربین کے مستقل ناظرین اِس تبدیلی کا خیرمقدم کریں گے۔'