شاہ رخ دیوانے ہوگئے،کس کے پیچھے؟ جانئے۔۔

اپ ڈیٹ 23 فروری 2016 10:15am

shahrukh4000000

ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان پچھلے پچیس سالوں سے دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ،لیکن ان کے دل پر کون راج کرتا ہے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ان برسوں میں انہیں بہت سے دیوانے مداح بھی ملے جن کی شاہ رخ کے ساتھ دیوانگی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی وڈ پر راج کرنے والے کنگ خان اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کے دیوانے ہیں ،شاہ رخ کو ابراہم سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتے ہیں چاہے فلم کا سیٹ ہویا کر کٹ کا میدان ابراہم کا شاہ رخ کے ساتھ ہونا لازمی ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ابراہم کی والدہ گوری خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کو ابراہم سے بہت زیادہ محبت ہے،اتنی محبت تو ہمارے بڑے بچوں آریان اور سہانا کے حصے میں بھی نہیں آئی۔

شاہ رخ جہاں بھی جاتی ہیں ہمیشہ ابراہم کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں ،وہ بہت قسمت والا ہے کیونکہ اسے بڑے بہن بھائی سے زیادہ اپنے والد کی توجہ اور پیار حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باپ بیٹے کی اس محبت نے مجھے تنہا کردیا ہے،بڑے بچے اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں جبکہ ابراہم کو شاہ رخ اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور میں گھر میں بالکل اکیلی رہ جاتی ہوں ۔

srk00000000000000