بلاول بھٹو کاآج اسلام آبا د پہنچنے کا امکان

شائع 15 دسمبر 2015 05:52am

bilwal_image

 

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آج وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا امکان ہے، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آج وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا قوی امکان ہے،اور ان کی اسلام آباد آمد کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ان کے پہنچنے کا وقت نہیں بتایا جا سکتا۔

بلاول بھٹو اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے مشاورت بھی کریں گے، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد وفاق اور صوبوں میں پارٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔