نئی فلم میں نیلم نے اپنایا نیا انداز۔۔
کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی آنے والی فلم چھپن چھپائی کی جھلکیاں منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان پہلی بار فلم چھپن چھپائی میں ایک ساتھ آرہے ہیں ۔
فلم کے ہدایتکار محسن علی ہیں ،چھپن چھپائی سے پہلے محسن فلم نامعلوم افراد کے اسکرپٹ رائٹر بھی رہ چکے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ا یکشن کامیڈی ہے جو دیکھنے والوں کوضرور پسند آئے گی۔
فلم میں نیلم اور احسن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ،احسن پولیس آفیسر کے روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ نیلم بہت زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔فلم رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔