ملیر میں مکان سے خاتون اور بچی کی لاش بر آمد

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2015 07:48am

edhi_image

کراچی :کراچی کے علاقے ملیر میں ایک مکان سے خاتون اور بچی کی لاش ملی جبکہ پولیس نے منظورکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع عالمگیر سوسائٹی سے ایک مکان سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملیں جن کی شناخت ستائیس سالہ کرن اور چھ سالہ جویریہ کے نام سے کرلی گئی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات بھی موجود نہیں۔

دوسری جانب پولیس نے منظور کالونی میں معمول کے گشت کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔