تلسی کی جذباتی تقریرنے پورے بھارت کو ہلا کررکھ دیا

شائع 25 فروری 2016 06:15am

smirti3000000000000

نئی دہلی:بھارت کی پسندیدہ بہو سمرتی ایرانی عرف تلسی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین سیاستدان بھی ہیں ،انہیں بولنے کا ہنر آتا ہے اس کا ثبوت انہوں نے گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا میں روہت ویمولا خود کشی کیس کے اوپر جذباتی تقریر کر کے کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال جنوری میں حیدر آبادیونیورسٹی کے دلت طالبعلم نے اساتذہ اور دوسرے طالبعلموں کے ناروا سلوک کے باعث خو دکشی کرلی تھی۔

روہت کی خودکشی کے بعد پورے بھارت میں احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا،مختلف این جی اوز اور لوگوں نے مل کر اس فرسودہ سوچ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔

احتجاج کا یہ سلسلہ سڑکوں سے نکل کر بھارتی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا جہاں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس نے روہت کی خودکشی کا ذمہ دار حکمر ان جماعت کوقرار دیا۔

بھارتی ٹی وی انڈسٹر ی کی معروف اداکارہ اور وزیر تعلیم سمرتی ایرانی نے گز شتہ روز جذباتی تقریر کرکے اپنی پارٹی کا دفاع کیا ،ان کا کہنا تھا کہ روہت ویمولا خودکشی کیس میں ہماراکوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ان کی اس تقریر کے دوران حزب اختلاف جماعت کانگریس کے ارکان بھارتی لوک سبھا سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجاتا ہے بھارتی عوام اپنے ہی لوگوں کو نیچا دکھاکر انہیں اکیلے رہنے پر مجبور کردیتے ہیں ،روہت ویمولا خودکشی کیس پہلا واقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی  نچلی ذات کے لوگ  اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں شدید تذلیل کا نشانہ بن چکے ہیں۔