کر ینہ بھائی کی حمایت میں بول پڑیں۔۔
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان میڈیا کے سامنے اپنے خاندانی معاملات کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں لیکن اپنے بھائی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان علیحدگی پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بولی وڈ کی مشہور جوڑی رنبیر اورکترینہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں ہی اداکاروں نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
لیکن اب بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور رنبیر کپور کی کزن کرینہ کپور نے اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر میرا بھائی ہے میں ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دونگی۔
رنبیر کترینہ کی چھ سالہ رفاقت کے بعد اچانک ان کے درمیان علیحدگی ہوجانا پوری فلم انڈسٹری کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں کرینہ کااس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اپنے بھائی سے بہت پیار ہے اور میں اس کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ ہوں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔