ملالہ بھی بھارت کی دیوانی نکلیں۔۔۔

شائع 25 فروری 2016 08:40am

malala3000000000000

ممبئی:پاکستان کی بہادر بیٹی نوبل ا نعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا لندن میں بھارتی فلم نیرجا دیکھنے پر اداکارہ سونم کپور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے لندن میں سونم کپور کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم نیرجا کی اسپیشل اسکریننگ میں حصہ لیا اور فلم دیکھی۔

اداکارہ سونم کپور نے ملالہ کے فلم دیکھنے پر ان کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ،ملالہ نے فلم دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہمت خواتین پسند ہیں۔

سونم کپور نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ملالہ نے میری فلم دیکھی اور اسے پسند کیا۔

واضح رہے کہ فلم نیرجا کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے ،جس میں چند دہشتگرد فلائٹ ہائی جیک کرلیتے ہیں جبکہ ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوت جہاز میں موجود مسافروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دیتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں فلم نیرجا کی نمائش پر پابندی عائد ہے،یہاں کی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کیا گیا ہے۔

malala2000000000