کیرتی ان دنوں خوفزدہ ہیں۔۔جانئے کس سے۔۔

شائع 25 فروری 2016 08:46am

kirti2000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کیرتی سونن کو گہرے پانی سے ڈر لگتا ہے اور وہ سمندر کی گہرائیوں میں جانے سے بہت زیادہ گھبراتی ہیں،لیکن انہوں نے اپنی آنے والی فلم کیلئے اپنے ڈر پر قابو پالیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم دل والے کے ذریعے مشہور ہونے والی اداکارہ کیرتی سونن کو گہرے پانی سے ڈر لگتا ہے لیکن انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم رابطہ کی شوٹنگ کیلئے اپنے ڈر پر قابو پالیا ہے۔

ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے تیرنا بالکل نہیں آتا ،میں نے آج تک پانی کی گہرائی نہیں دیکھی جبکہ میری فلم کے ڈائریکٹر کا مطالبہ ہے کہ میں تیرنا سیکھوں ،اس کیلئے میں دن رات محنت کررہی ہوں،اور اب کافی حد میں نے اپنے ڈر پر قابو پالیا ہے۔

واضح رہے کہ کیرتی ان دنوں اپنی آنے والی فلم رابطہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ فلم پی کے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔