اداکار ۔۔ جن کا بچپن ہوا محرومیوں کا شکار

اپ ڈیٹ 26 فروری 2016 06:49am

colaj1

بچپن انسانی زندگی کا وہ حسین دور ہوتا ہے جو کبھی واپس نہیں آتا ،یہ دور انسان کو ہمیشہ یاد رہتا ہے،لیکن کچھ بچوں کا بچپن اتنا خوبصورت نہیں ہوتا ۔

بچے پھولوں کی طرح نازک اور حساس ہوتے ہیں وہ ہر چیز کا اثر بہت جلد لیتے ہیں ایسے میں اگر بچے اپنے آس پاس کچھ برا ہوتا ہوا دیکھیں تو پریشان ہوجاتے ہیں ،والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو بہترین ماحول فراہم کریں ،ان کے بچپن کو بری یادوں کی نظر نہ ہونے دیں۔

ہماری شوبز انڈسٹری کے مشہور فنکار بھی بچپن کے اس دور سے گزر چکے ہیں جہاں انہیں اچھے اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،آج ہم آپ کو ان چند فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا بچپن عام بچوں کی نسبت زیادہ پریشان کن گزرا ہے۔

شمعون عباسی

shamoon-abbasi0000000000

شمعون عباسی ہماری شوبز انڈسٹری کے مشہور اور باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں ،انہیں دیکھ کر ایک مضبوط اور حوصلہ مند شخصیت کا تاثر ابھرتا ہے ،لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کا بچپن ان کے آج کی طرح خوشگوار نہیں تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میںبہت چھوٹا تھا جب میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کا مجھ پر بہت اثر ہوا اور میں بالکل اکیلا رہ گیا،مجھے کوئی ایسا چاہئے تھا جو مجھے دل سے قبول کرے۔ان کی ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا بچپن ایک عام بچے کی طرح بالکل بھی نہیںگزرا۔

سبرین ہسبانی

sabrin1000000000

اداکارہ سبرین ہسبانی پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہیں،ایک انٹرویو کے دوران سبرین نے اپنی زندگی اور بچپن کی مشکلات کے حوالے سے کھل کر بات کی انہوں نے کہا کہ جب میں بہت چھوٹی تھی میرے والد نے دوسری شادی کرلی جس کا مجھ پر بہت برا اثر ہوا۔جبکہ ان کی والدہ ایک گلوکارہ ہیں انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی تھی،سبرین کے مطابق میں بچپن میں ہی بڑی ہوگئی تھی۔

ایان علی

ayan-ali000000000

پاکستان کی معروف اور متنازعہ ماڈل ایان علی کا بچپن بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں گزرا ،انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ ایک باہمت اور حوصلہ مند خاتون ہیں جو اپنی تمام پریشانیوں کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہیں ،لیکن ایسا ہے نہیں۔
ان کا بچپن بہت ہی مشکلوں بھرا تھا ،انہوں نے بھی اپنے بچپن میں والدین کے درمیان علیحدگی کا دکھ سہا ہے جس کے باعث وہ ایک نارمل بچپن گزار نہیں پائیں۔

اداکارہ نور

noor000000000000000

نور پاکستانی کی بہت خوبصورت اور با اخلاق اداکارہ ہیں ،لیکن ان کا بچپن اتنا خاص نہیں تھا انہوں نے بھی اوپر بیان کئے گئے اداکاروں کی طرح سوتیلے ماں باپ کو جھیلا ہے،جس کی وجہ سے ان کا بچپن شدید متاثر ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ اپنے والدین سے اس حد تک غصہ تھیں کہ صرف انہیں پریشان کیلئے انہوں نے ہندوازم سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کی۔

وقت کے ساتھ ان میں بہت سی تبدیلیاں آئیں ہیں اور انہوں نے خود کو کافی حد تک سنبھال لیا ہے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد وہ ایک نارمل زندگی گزار رہی ہیں۔

آغا علی

agha-ali0000000

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور ماڈل اور اداکار آغا علی کا بچپن بھی مصائب اور مشکلات سے بھرا ہوا ہے،ایک انٹرویو کے دوران آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ پی ایچ ڈی کرنا چاہتے تھے لیکن بچپن کی پریشانیوں کے باعث کر نہ سکے، ان کے یہاں پیسوں کی بہت پرابلم تھی،پیسے کی کمی کے باعث وہ اپنا اعلیٰ تعلیم کا خو اب پورا نہ کرسکے ۔

کالکی کولچن

kalki0000000000

کالکی کولچن بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں ان کا بچپن بھی مشکلات سے بھرپور تھا ،ان کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ برا سلوک ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ تک ذہنی پریشانی میں مبتلا رہیں ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے آپ کو سنبھالنے میں کافی وقت لگا،لیکن اب وہ سب کچھ بھلا کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں۔