فلم ”بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس“ ریلیز کیلئے تیار
ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس پچیس مارچ کو ریلیز کیلئے تیار ہے،فلم میں سپر ہیروز بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
ایکشن اور سائنس فکشن فلموں کے معروف ہدایتکار زیک سینڈر ایک بار پھر سنسنی سے بھرپور فلم لے کر آرہے ہیں، زیک سینڈر کی معروف فلموں میں سپرمین ،مین آف اسٹیل،واچ مین شامل ہیں۔
ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس میں سپر مین اور بیٹ مین لوگوں کو بدی کی طاقتوں کے حملے سے بچاتے بچاتے آپس میں ہی جنگ کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
فلم میں دو سپر ہیروز کے علاوہ پہلی بار سپر گرل ونڈر ویمن کے کردار کو بھی شامل کیا گیا ہے،سپر مین کے کردار میں ہنری کیول جبکہ بیٹ مین کے روپ میں بین ایفلک دکھائی دیں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔