کرن نے اپنے اوربپاشا کے تعلقات کا پول کھول دیا

شائع 26 فروری 2016 06:18am

karan00000000000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اور فلم انڈسٹر ی میں نووارد کرن سنگھ گروور کی شادی خبریں ان دنوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے شا دی کی خبروں کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب کرن سنگھ گروور نے اپنے اور بپاشا کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہمارا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن کا بپاشا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم دونوں بہترین دوست ہیں اورہمارے درمیان بہت اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے لیکن ہمارا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے ہم بہت جلد شادی کرنے والے ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے ہمارے درمیان دوستی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرن کی حال ہی میں اپنی دوسری بیوی جینیفر ونگٹ کے ساتھ علیحدگی ہوئی ہے،اس علیحدگی کی وجہ کرن اور بپاشا کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کو بتایا جارہا ہے۔