پاکستانی فلم بچانا دیکھیں یا بجرنگی بھائی جان۔۔ایک ہی بات ہے
لاہور:رومینس،ایکشن،کامیڈی سے بھرپور اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی فلم بچانا کی کہانی بھارت کے دبنگ خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی مکمل طور پر یکساں ہے ،فلم کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھارتی فلم کی نقل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ورسٹائل اداکار محب مرزا کی آنے والی فلم بچانا کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ فلم سلمان خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم بجرنگی بھائی جان کی نقل ہے۔
فلم بچانا کی کہانی بھی بجرنگی بھائی جان کی کہانی کی طرح ہے جس میں اداکارہ صنم سعید جو فلم میں عالیہ کا کردار نبھا رہی ہیں پاکستان آتی ہیں جبکہ محب مرزا فلم میں ٹیکسی ڈرائیور بنے ہیں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔
بجرنگی بھائی جان اوربچانا کی یکساں کہانی کے حوالے سے اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ دونوں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے بجرنگی بھائی جان میں سلمان اور چھوٹی بچی کے درمیان احترم اور محبت کا رشتہ ہوتا ہے جبکہ ہماری فلم کی کہانی میں محب اور میں ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ فلم آج دبئی میں ریلیز ہورہی ہے ،دبئی میں فلم کی ریلیز کا مقصد ڈسٹری بیوٹرز نے یہ بتایا ہے کہ وہاں بھارتی اور پاکستانی شہری دونوں رہتے ہیں جس کے باعث فلم کو دونوں طرح کے ناظرین میسر آئیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔