لیڈی گاگا اب ماڈلنگ میں قسمت آزمائیں گی

شائع 26 فروری 2016 02:55pm

lady-gaga

نیویارک :معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اب ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قسمت آزمائیں گی۔اپنے منفرد انداز لباس اور گلوکاری سے دنیا بھر میں نام کمانے والی امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے شائیقن اب خوش ہوجائیں۔ کیونکہ گلوکارہ نے ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رواں ماہ ہونے والے نیویارک فیشن ویک میں لیڈی گاگا نے پہلی بار ریمپ پر واک کرکے اپنے مداحوں میں مزید اضافہ کیا اور اب فیشن آئیکون باقاعدہ ریمپ پر بھی جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

نیویارک فیشن ویک میں گلوکارہ ڈیزائنر مارک جیکب کا لباس پہنے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور حاضرین کو محظوظ کیا۔لیڈی گاگا نے منفرد ہیئر اسٹائل اور غیر معمولی لانگ بوٹ پہن کر واک کی تو شرکا نے خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔