لاس اینجلس :آسکر ایوارڈ تقریب آج ہوگی

شائع 28 فروری 2016 04:18pm

oscar_image

لاس اینجلس :لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اٹھاسی ویں آسکر ایوارڈ کا میلہ آج سجے گا۔پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی ڈاکومنٹری فلم آ گرل ان دا ریور بھی آسکرز کی دوڑ میں شامل ہے۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکرز میلے میں آنیوالے مہمانوں کی آمد کو یاد گار بنانے کیلئے سترہ ہزار اسکوائر فٹ کا ریڈ کارپٹ بچھایا گیا ہے۔پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کیخلاف فلم آ گرل ان دا ریور بہترین ڈاکیومنٹری کی کیٹیگری کیلئے نامزد ہے۔

فلمی ایوارڈ کے سب سے بڑے میلے میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے چرچے عام ہیں ، جن کی فلم دی ریوینینٹ بارہ نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لیونارڈو بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ہالی ووڈ کے فلم پنڈتوں کے مطابق بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم روم میں شاندار اداکاری کرنے والی لارسن کے سر سج سکتا ہے۔