مایوس کپتان نے قوم کو دلاسے کیلئے آرٹیکل لکھ ڈالا

شائع 02 جون 2019 03:41am

sarfaraz

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے، فینز کو دلاسے دینے کیلئے آرٹیکل لکھ ڈالا۔

 ٹیم کی کارکردگی سے مایوس کپتان نے شائقین کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرٹیکل لکھا، جس میں کہا گیا کہ کوئی بھی ورلڈ کپ کا میچ اس طرح ہارنا نہیں چاہتا، میچ میں ٹاس اہم فیکٹر تھا، پہلے بیٹنگ آئی تو میچ مشکل ہوگیا تھا، وکٹیں گریں تو ٹیم پریشر میں آگئی۔

سرفراز نے آصف کو نہ کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ میدان میں پورے بیٹسمین اور پورے بولرز اتارے۔

انہوں نے عامر کی بولنگ کی تعریف کی اور ساتھ ہی امید دلائی کہ قومی ٹیم کے پاس کم بیک کی صلاحیت ہے۔۔