سلمان نے ایک بار پھر لڑکی کو پرپوز کر دیا

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 08:39am

salman

ممبئی:بولی وڈ کے سب سے خوبرو بیچلر دبنگ خان نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے اپنی دوست لولیا وینچر کو دبئی میں پرپوز کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پوری فلم انڈسٹری کو بس یہ ہی انتظار ہے کہ سلمان آخر اپنی دلہنیا کسے بنائیں گے،کون ہوگی وہ خوش نصیب لڑ کی جو سلمان کی زندگی میں آئے گی،لوگوں کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے سلمان نے اپنی زندگی کی ساتھی کے روپ میں اپنی گرل فرینڈ لولیا وینچر کو چن لیا ہے۔

گزشتہ کافی عرصے سے دونوں کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی خبر میڈیا کی زینت بن رہی ہے،سلمان کی سالگرہ والے دن یہ محبت کھل کر سامنے آگئی جب سلمان لولیا کے ساتھ وقت گزارتے دیکھے گئے۔

لوگوں کاخیال تھا کہ ا س بار بھی سلمان اپنے رشتے کو صرف دوستی تک محدود رکھیں گے لیکن سلمان نے دبئی میں لولیا کو پرپوز کر کے سب کو حیران کردیا۔

دبئی میں انہیں ایک جیولری شاپ پر انگوٹھی خریدتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے ،اب آپ خود سمجھ سکتے ہیں کہ یہ انگوٹھی کس کیلئے خریدی جا رہی ہے؟

salman3