اداکاروں کے یہ خونی رشتے یقیناً آپ جان کرحیران رہ جائیں گے

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2016 11:18am

khooni-rishty

پاکستان ٹی وی انڈسٹری جہاں جگمگاتی ہوئی روشنیوں سے بھرپور نگری ہے وہیں اس میں بہت سے ایسے راز چھپے ہیں جو اگر منظر عام پر آجائیں تو لوگوں کے ہوش اڑادیں۔آج ہم انہی رازوں میں سے ایک پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے آپ کیلئے چند حیر ان کن انکشافات لے کر آئے ہیں۔اس نگری میں کون کس کا رشتے دار ہے آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

علی خان،جنید جمشید

junaid0000000000000

علی خان برطانوی اداکار ہیں جنہوں ے کافی عرصے بھارتی انڈسٹری میں بھی کام کیا ،ان دنوں وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر بہت زیادہ چھائے ہوئے ہیں۔آپ کو ان کے بارے میں جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ پاکستان کے معروف اسکالر جنید جمشید کے کزن ہیں ۔

شہروز ،مومل شیخ

moomal000000000000

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری پر ان دنوں نوجوان نسل کا راج ہے جو بہترین کام انجام دے رہے ہیں ،ان اداکاروں میں جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ اور بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری بھی شامل ہیں ،یہ دونوں اداکار بھی آپس میں کزن ہیں۔

عامرخان،عائشہ فاضلی

amir-00000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان کے بارے میں سب سے بڑا رازآج ہم آپ کو بتاتے ہیں عامر خان پاکستان کے مایا ناز اداکار اور گلوکار علی ظفر کی بیوی عائشہ فاضلی کے کزن ہیں۔

سونیا جہاں ،احمد علی بٹ

sonia000000000000

سونیا جہاں کو کون نہیں جانتا وہ ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی ہیں ،جبکہ پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ ان کے کزن ہیں۔

عثمان خالد بٹ ،رابیعہ چودھری

osman khalid

پاکستان کی معروف ماڈل رابیعہ مشہور اداکار عثمان خالد بٹ کی کزن ہیں۔

ثنا ،نور

noor00000000000000

پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا،مشہور و معروف خوبرو اداکارہ اور میزبان نور کی کزن ہیں۔

فیصل قریشی،صائمہ قریشی

faisal qureshi

پاکستانی ٹی وی انڈسٹر ی کی ضرورت سمجھے جانے والے معروف اداکار فیصل قریشی کا راز ہم آپ کو بتاتے ہیں ،وہ اداکارہ صائمہ قریشی کے کزن ہیں،جان کر آپ حیران رہ گئے نہ؟

شہودعلوی،میرا انصاری

shahud-alvi0000000000000

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار شہود علوی بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کے کزن ہیں۔

عامر خان،ساجد محمود

boxer-amir-khan000000000000

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان اور کرکٹر ساجد محمود آپس میں کزن ہیں۔

وسیم عباس ،آغا علی

agha ali

پاکستانی اداکار اور ماڈل آغا علی اداکار وسیم عباس کے کزن ہیں۔

ریحام خان،اعجاز الرحمان

reham khan

ریحام خان کے سابق شوہر اعجازالرحمان ان کے کزن تھے۔

اشنا شاہ،فائزہ گیلانی

ushna shah

معروف اداکارہ اشنا شاہ اور فائزہ گیلانی آپس میں کزن ہیں۔

سنیتا مارشل ،بنیتا ڈیوڈ

sunita

دونوں آپس میں کزن ہیں۔

بشکریہ: http://style.pk/،webchutney.pk