Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

خاتون کو 'دبوچنے' والے وزیر کی پارٹی رکنیت معطل

اپ ڈیٹ 21 جون 2019 06:05pm

pp

برطانیہ میں ان دنوں نئے وزیراعظم کیلئے سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک سیاسی جماعت کے اجلاس کے دوران سینیئر سیاسی رہنما مارک کرسٹوفر فیلڈ نے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں گردن سے دبوچ لیا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جون کو برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور ٹوری جماعت سے تعلق رکھنے والے مملکتی وزیر خارجہ نے ایک خاتون کو لوگوں سے بھرے ہال میں گردن اور چھاتی سے دبوچ کر باہر کی جانب دھکیلا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ واقعہ کے بعد مارک فیلڈ پر استعفی کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، تاہم کچھ لوگ ان سے ہمدردی اور ان کے رویے پر انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ واقعہ سے متعلق مارک فیلڈ نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واقعہ پر افسوس ہے، انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ انہیں لگا کہ خاتون کے پاس اسلحہ ہے۔    

اس تمام تر صورتحال کے بعد مارک فیلڈ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے جبکہ اب حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کمرے میں 300 سے زائد افراد موجود تھے، اور صرف انہوں نے ہی اس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ملاحظہ کریں۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div