سگریٹ نوشی انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟جانئے۔۔۔

شائع 01 مارچ 2016 04:16pm

smoking

سگریٹ نوشی انسان کو کئی ایسی بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے جو موت کا بھی باعث بن سکتی ہے،لیکن سب کچھ جانتے ہوئے بھی سگریٹ نوشی کا شکار حضرات اسے چھوڑتے نہیں ہیں کیونکہ یہ نشہ بھی چائے کے نشے کی طرح غیر محسوس ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کے جسم پر آہستہ آہستہ مہلک اثرات مہیاء کرتا ہے۔سگریٹ نوشی کی عادت روز بروز لوگوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اس کے خلاف پوری دنیا میں صرف چند ملکوں میں ہی پابندی لگائی گئی ہے تاہم وہاں بھی باقائدہ طور پر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔سگریٹ میں نکوٹین موجود ہوتا ہے اور اگر تقریبا ایک تولہ نکوٹین ایک ساتھ استعمال کرلی جائے تو یہ انسان کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے۔ایک سگار میں اٹھارہ سگریٹوں سے زیادہ نکوٹین ہوتی ہے لیکن سگریٹ کو اس سے زیادہ مہلک اس لئے شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کاغذ کا مضر صحت دھواں بھی شامل ہوتاہے۔

سگریٹ نوشی آپ کو کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے؟آئیے جانتے ہیں۔۔
سگریٹ نوشی کینسر کا باعث بنتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے خون بہت جلد گاڑھا ہونے لگتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے خون کے سرخ ذرات کم ہوجاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی دماغ کو کمزور کرتی ہے اور سر میں بھاری پن پیدا کردیتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے منہ اور گلے میں خراش اور سوزش اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے بینائی کمزور ،آنکھوں میں غبار اور لال نقطے پیدا ہوجاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی سے دانتوں کی سفیدی ختم ہوجاتی ہے اور یہ ان کو پیلا کردیتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے معدہ کمزور ہوجاتا ہے اور بھوک بھی کم ہوجاتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے دھڑکن تیزہوجاتی ہے، سانس جلدی پھولنے لگتی ہے اور حواس خسمہ ناکارہ ہوجاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں میں ایسے بخارات جمع ہوجاتے ہیں جو ہمیشہ کے لئے بلغم پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
سگریٹ نوشی میں بیس فیصدامراض دل کے ہوتے ہیں اور سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار افراد اسی مرض میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

LIFE850

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سگریٹ نوشی سے بالکل پرہیز کرنا چاہئے اور ایک صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھانا چاہئے۔ اس جان لیوا چیز سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں خود اس کے خلاف قدم بڑھانا چاہئے اور دوسروں کو بھی اس مہلک چیز کے استعمال روکنا چاہئے۔