تنخواہوں کی عدم ادئیگی کے خلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ
کراچی:کراچی میونسپل کارپوریشن کے اساتذہ نے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سوک سینٹرپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں فاقے ہورہے ہیں واجبات جلد ازجلد اداکئے جائیں۔
کے ایم سی محکمہ تعلیم کی اساتذہ کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی گھروں میں فاقے ہورہے ہیں،آج تنخواہیں لے کرہی گھرجائیں گے ۔ مظاہرین نے سوک سینٹرمیں ایڈمنسٹریٹرسجاد عباسی کے آفس کے باہراحتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے جو اصل اساتذہ ہیں انہیں تنخواہ دی جائے۔
دوسری جانب کے ایم سی زرائع کہتے ہیں کہ بارہ سو اساتذہ میں سے بڑی تعداد گھوسٹ ملازمین کی ہے جس کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہورہی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔