ملٹری پولیس پرفائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار

شائع 15 دسمبر 2015 01:22pm

12

کراچی:کراچی پولیس نے ایم اے جناح روڈ پرملٹری پولیس کی جیپ پرفائرنگ کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار کر لیا۔ خاکا عینی شاہدین کی مدد سے تیارکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ایک ہی ملزم کے دو خاکے تیار کیے تھے تاہم دیگر عینی شاہدین نے ان خاکوں کی مکمل تصدیق نہیں کی۔بعد میں پولیس نے مزید دوعینی شاہدین کی مدد سے ایک اور خاکہ تیار کیا۔ جسے تمام عینی شاہدین نے 50 فیصد تک ملزم سے مشابہہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے اس نے ہی جیپ کے پیچھے سے ملٹری پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں جیپ کے پیچھے نظر آنے والے دو موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لئے جانے والے افراد میں سے ایک ریگل چوک کا پان فروش عبدالرحمان عرف بھولا اور دوسرا اسکا دوست خالد تھا۔ جنہیں دوران تفتیش بے گناہ ثابت ہونے پررہا کردیا گیا تھا۔