زین قتل کیس کے فیصلے کیخلاف فیصلہ محفوظ

شائع 15 دسمبر 2015 01:28pm

12

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے زین قتل کیس کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی دائر اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی آفیسر، ریکوری آفیسر اور گواہان کے بیانات تحریر کرنے والے اہلکار کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے،قانون کے مطابق عدالت نے گواہان کے جھوٹ یا سچ بولنے کا کوئی نوٹس نہیں لیا،حقائق کے برعکس فیصلہ آنے سے مرکزی ملزم مصطفٰی کانجو سمیت دیگر ملزمان مقدمہ سے بری ہو گئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔