Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کامیڈین منجو ناتھ نائیڈو لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے

شائع 22 جولائ 2019 12:50pm

manjunath

دبئی: بھارت کے معروف مزاحیہ کامیڈین و اداکار منجو ناتھ نائیڈو دبئی میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ منجو ناتھ نائیڈو کی پرفارمنس کے دوران حرکتِ قلب بند ہوئی مگر شائقین اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے اور اس دوران ان کا دم نکل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کامیڈین کو پرفارمنس سے قبل انزائٹی ہورہی تھی جسے ان کے ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسرز نے اسٹیج فوبیا سمجھ کر نظر انداز کردیا تھا۔

بھارتی کامیڈین منجو گزشتہ کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور اسٹیج شوز میں اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔

گزشتہ روز جب انہوں نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا تو کچھ دیر بعد وہ اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھے اور پھر فوراً اوندھے منہ گرگئے، شائقین اس عمل کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھ کر داد دیتے رہے اور اسی دوران ان کی سانسیں اکھڑ گئیں اور جسم بے حرکت ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div