Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

رواں برس بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی

شائع 23 جولائ 2019 01:13pm

babar

بابر اعظم نے اپنے ڈیبیو سے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حال ہی میں کھیلے گئے عالمی کپ میں بابر اعظم نے 474 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے کسی ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، انہوں نے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا 437 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

اس کے علاوہ اگر رواں برس بابر اعظم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے 18 ایک روزہ میچز میں 59 اعشاریہ 12 کی اوسط سے 946 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

اگر بابر اعظم رواں برس 54 رنز مزید اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ایک کلینڈر ایئر میں ہزار رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

بابر اعظم 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب اگر ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی بات کی جائے تو وہ کیوی کپتان کین ولیمسن کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

کین ولیمسن نے 59 اعشاریہ 25 کی اوسط سے رواں برس رنز 948 اسکور کئے ہیں جبکہ بابر اعظم نے 946 رنز 59 اعشاریہ 12 کی اوسط سے اسکور کئے۔

اس وقت بابر اپنے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں، وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div